مردان جلسے کے خلاف منفی مہم کی کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
Web Desk
16 April 2026
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 19 اپریل کو مردان میں ہونے والے جلسے کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاکہ اسے ناکام بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر جلسے کو سبوتاژ کرنے اور صوبے میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عوام ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق حکومت اور جماعت مکمل طور پر متحد ہے اور جلسہ اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین کی مہم 19 اپریل کو عوام خود مسترد کر دیں گے۔
انہوں نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس پر سنجیدہ توجہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تک رسائی نہ دینا تشویش ناک ہے اور ان کی رہائی اور واپسی کے لیے سیاسی و آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف وفود سے مشاورت جاری ہے اور آئندہ حکمت عملی کے لیے جرگوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ بجٹ کی تیاری پر بھی کام ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026