کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں آتشزدگی، پولیس انسپکٹر جاں بحق
Web Desk
16 April 2026
کراچی: کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آتشزدگی کے واقعے میں ریلوے پولیس کے ایک انسپکٹر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرین کے انجن میں آگ کراچی سے تقریباً پچپن کلومیٹر دور گڈڑ اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان بھڑکی۔ آگ بجھانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر دھوئیں کی زد میں آکر شدید متاثر ہوئے، جس کے باعث ان کی حالت خراب ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ریلوے حکام اور عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انجن کو ٹرین کے باقی حصے سے الگ کر دیا، جبکہ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ بروقت اقدامات کے باعث آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا اور ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور انجن میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026