لبنان اور اسرائیل 34 برس بعد آج براہ راست بات چیت کریں گے: ٹرمپ
Web Desk
16 April 2026
واشنگٹن/بیروت: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تاریخی اعلان میں کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے براہِ راست مذاکرات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، دونوں ممالک کے رہنما 34 برس کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان مذاکرات کی کامیابی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ذاتی طور پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، ایک طرف جہاں مذاکرات کی میز سج رہی ہے، وہیں لبنان پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 43 شہری شہید ہو گئے ہیں۔ جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے، جہاں اسرائیلی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے شدید بمباری کی ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے گرینڈ مارکیٹ کے قریب متعدد رہائشی مکانات کو مسمار کر دیا ہے، جبکہ قصبہ تبنین میں واقع اسپتال کو بھی فضائی حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا
6 September 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
6 September 2026
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی
6 September 2026
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026