LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آڈیو لیک کا معاملہ؛ شوکت نواز میر اور مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر مقدمات قائم، کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت فلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر امریکی صدر کی سنجیدگی نظر آئی تو مذاکرات پر اعتراض نہیں: ابراہیم عزیزی پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، عسکری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ٹرمپ کی ایک لاکھ ڈالر H-1B ویزا فیس غیر قانونی ہے، امریکی جج کا فیصلہ اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 5 افراد شہید، کئی زخمی پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے ایران کے خلاف کشیدگی بڑھائی تو اسرائیل خود کو تنہا پائے گا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7 اور ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت سازی کا امکان، پاور شیئرنگ فارمولا طے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بنگلا دیش میں شاپنگ

Web Desk

15 May 2026

بنگلا دیش کے خلاف دوسرے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ذہنی تناؤ کم کرنے اور خود کو تروتازہ کرنے کے لیے سلہٹ کے مقامی شاپنگ سینٹر کا رخ کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی اسکواڈ ان دنوں دوسرے میچ کی تیاری کے لیے سلہٹ میں موجود ہے، جہاں کھلاڑیوں نے کھیل سے وقفہ لے کر روایتی اشیاء کی خریداری کی۔

شاپنگ کرنے والوں میں سابق کپتان بابر اعظم، اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، عماد بٹ، غازی غوری اور ازان اویس سمیت بولنگ کوچ عمر گل بھی شامل تھے۔ کھلاڑیوں نے مقامی اسٹورز سے اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے تحائف خریدے، جبکہ بنگلا دیش کی مشہور روایتی ساڑھیاں کھلاڑیوں کی توجہ کا خاص مرکز رہیں جنہیں انہوں نے شوق سے خریدا۔ کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر مقامی شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہو گئی جنہوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف لیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو رہا ہے۔ بنگلا دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کے لیے سیریز برابر کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔