LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج جاپان جائے گی

Web Desk

24 September 2026

جاپان میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز 2026ء میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آج جاپان کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کھیل کر واپس لوٹنے والے پانچ اہم کرکٹرز صائم ایوب، عثمان خان، معاذ صداقت، سفیان مقیم اور حسن نواز نے کراچی میں جاری قومی تربیتی کیمپ کو جوائن کر لیا ہے، جہاں تمام کھلاڑی آج آخری مشقوں اور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے منتخب کیا گیا شاہینوں کا اسکواڈ انتہائی متوازن اور بہترین ہے۔ تاہم، انہوں نے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین فارم میں تھے اور ان کا باہر ہونا ٹیم کے لیے ایک دھچکا ہے۔ ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میگا ایونٹ کے لیے بھرپور تیاریوں کے ساتھ جاپان کے لیے روانہ ہو رہی ہے اور ہر میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی