پاکستان کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ
Web Desk
16 September 2026
ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ 2026 کے چیس (شطرنج) اولمپیاڈ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے فلسطین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیل کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور اسرائیل کے مابین شطرنج کا یہ مقابلہ آج کے دن شیڈول تھا، تاہم قومی ٹیم نے ریاستی پالیسی اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجاً میدان میں نہ اترنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر ذیشان علی نقوی نے اس حوالے سے موقف اپنایا کہ پاکستان کا ریاستِ اسرائیل کے بارے میں انتہائی واضح، اصولی اور تاریخی موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کسی بھی صورت حکومتی اور قومی پالیسی کے خلاف جا کر اسرائیل کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکتی، اسی لیے فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مقابلے کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ازبکستان میں جاری اس عالمی چیس اولمپیاڈ 2026 میں دنیا بھر سے 203 ممالک کے بہترین کھلاڑی اور ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔ اس عالمی ایونٹ کے آغاز میں ہی پاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کے اس فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے حق میں ایک مضبوط اور واضح سفارتی و اخلاقی پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026