ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان
Web Desk
24 October 2026
بنگلہ دیش میں 14 سے 20 نومبر تک ہونے والے ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت نثار علی کریں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔ سکواڈ میں بی ون کیٹیگری کے 6، بی ٹو کے 5 اور بی تھری کیٹیگری کے 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان نثار علی نے سکواڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے میدان میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کیا ہے، جبکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کونسل کی پالیسی کے تحت کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں اور نیوٹرل مقام کے باعث پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی تمام ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 اکتوبر سے لاہور میں لگے گا جس کے بعد ٹیم 12 نومبر کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا اہم مقابلہ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026