پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کردی
Web Desk
5 August 2026
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں محض 117 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ پہلی اننگز کی 43 رنز کی برتری کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے صرف 75 رنز کا ہدف ملا، جو قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق (24 ناٹ آؤٹ) اور کپتان بابر اعظم (24 ناٹ آؤٹ) نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، جبکہ اذان اویس 18 اور امام الحق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پاکستانی اسپنرز علی عثمان اور ساجد خان کی جادوئی بولنگ کے آگے ہوم ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ دونوں اسپنرز نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے عبداللہ شفیق کے شاندار ناقابلِ شکست 160 اور بابر اعظم کے 88 رنز کی بدولت 387 رنز بنا کر اہم برتری حاصل کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026