ہاکی سیریز، قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی
Web Desk
31 July 2026
اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، تاہم دوسرے کوارٹر کے 21 ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے پاکستان کو برتری دلائی۔ اگرچہ 4 منٹ بعد جنوبی کوریا کے ‘یہ ہون وان’ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن ہاف ٹائم کی وسل سے قبل ابو بکر محمود نے شاندار گول کر کے پاکستان کی برتری بحال کر دی۔ تیسرے کوارٹر میں سفیان خان نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کر کے فتح یقینی بنا دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 1 اگست 2026 کو کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو
31 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026
ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مصر سے 2-0 سے ہار کر باہر
30 July 2026
ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد ثاقب، محمد جواد فائنلز میں پہنچ گئے
30 July 2026
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، خرم پر جرمانہ، عباس کو وارننگ
30 July 2026
ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلاٹیسٹ: 2 پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
29 July 2026
پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی، محمد ابوبکر نئے کپتان مقرر
29 July 2026