انڈر 18 ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے عمان کو 0-5 سے شکست دیدی
Web Desk
20 July 2026
عمان کے شہر مسقط میں جاری مینز انڈر 18 ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان عمان کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے عبرتناک شکست دیدی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول داغے، جبکہ عدیل، یحییٰ نجیب اور فرحان اسلم نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپین سمیع اللہ خان سمیت دیگر ممبران نے اس بڑی کامیابی پر قومی جونیئر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اگلے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایونٹ کے شیڈول کے مطابق، پاکستانی ٹیم کا اگلا مقابلہ 20 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف رات ساڑھے 9 بجے طے تھا، جبکہ 21 جولائی کو قومی ٹیم اپنے روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔ اس کے بعد 23 جولائی کو عمان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بقیہ میچز کھیلے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق پہلے ہی میچ میں اتنی بڑی کامیابی سے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ان کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026