پاکستان عالمی شراکت داریوں کے نئے دور میں داخل، زرعی تعاون میں اہم پیش رفت
Web Desk
22 January 2026
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی فعال سفارتی اور معاشی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان عالمی سٹریٹجک شراکت داریوں کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ زرعی شعبہ میں اہم کامیابیوں کے ساتھ پاکستان نے چین اور انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی تعاون کے شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان 79 کمپنیوں کے ساتھ 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پاک-چین زرعی سرمایہ کاری کے معاہدے 10 کلیدی شعبوں پر محیط ہیں جن میں فوڈ پروسیسنگ، ایگری ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
اسی دوران وزیرِ تجارت جام کمال خان اور انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسنانتو سوکوٹجون کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین چاول کی تجارت اور زرعی شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان دنیا کے صفِ اول کے چاول برآمد کنندگان میں شامل ہے اور اس کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ اور برآمدات میں اضافہ کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026