LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

ورلڈکپ میں ٹاکرا، پاک بھارت کرکٹ بورڈز کیلیے کروڑوں ڈالر کی آمدنی کی راہ ہموار

Web Desk

12 February 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹتے ہی پاکستان اوربھارت کے کرکٹ بورڈز کےلیے کروڑوں ڈالر کے مالیاتی جیک پوٹ کی راہ ہموار ہوگئی

15فروری کو کولمبومیں ہونے والی کرکٹ کی عالمی جنگ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ بائیکاٹ ختم کرنے کے عوض پاکستان نے اپنے حصے میں اضافے اور مالی مراعات کے لیے بہتر ڈیل حاصل کرنے کی راہ ہموار کر لی۔ پی سی بی کے لیےیہ میچ پندرہ سے بیس ملین ڈالر کی کمائی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ جبکہ مقامی اشتہاری مارکیٹس اور نشریاتی حقوق سے بھی پی سی بی کو اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

اس مالیاتی بہاؤ کا سب سے بڑا فائدہ بھارتی بورڈ کو پہنچے گا جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے موجودہ ماڈل کے تحت کل سالانہ آمدنی کا 38.5 فیصد یعنی تقریباً 230 ملین ڈالر وصول کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو174 ملین امریکی ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔یہ تخمینہ براڈکاسٹرز، گیٹ منی اور دیگر اسپانسرشپس سے ہونے والی آمدنی کی مدیں لگایا گیاہے

دوسری جانب میزبان سری لنکا کے لیے یہ بھی میچ ایک معاشی معجزہ ثابت ہو رہا ہے، جہاں ٹکٹوں کی فروخت اور سیاحوں کی آمد نے مقامی معیشت میں کروڑوں روپے کی نئی روح پھونک دی ہے۔

سری لنکا کرکٹ کو ٹکٹوں کی فروخت، گیٹ منی اور گراؤنڈ اشتہارات سے 25 سے 30 ملین ڈالر کی براہِ راست آمدنی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، کولمبو کے ہوٹلز، ایئرلائنز اور مقامی ٹرانسپورٹ کے شعبے پاک بھارت ٹاکرے سے 92 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس سمیٹیں گے۔