ڈھاکا ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی پوزیشن مستحکم
Web Desk
11 May 2026
ڈھاکا ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ چوتھے روز پہلے بارش کے باعث کھیل متاثر رہا اور پھر کم روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔
دن کے اختتام تک بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے اور اسے 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔
کپتان نجم الحسن شنتو 58 اور مشفق الرحیم 16 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ مومن الحق 56، شادمان اسلام 10 اور محمود الحسن جوئے 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026