LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

پاکستان بنگلادیش پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم 386 رنزپرآؤٹ، میزبان ٹیم کو 27 رنز کی برتری

Web Desk

10 May 2026

بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کھیل کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 386 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ میزبان ٹیم 27 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

خراب روشنی کے باعث کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا، بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 7 رنز بنا لیے۔تیسرے روز پاکستان نے 179 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا لیکن 210 کے مجموعی اسکور پر اوپنر اذان اویس 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر کی وکٹ گرتے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔ تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی 226 رنز، چوتھی وکٹ سعود شکیل کی 227 رنز اور پانچویں وکٹ عبداللہ فضل کی 230 رنز پر گری۔ عبداللہ فضل 60 رنز، شان مسعود 9 رنز اور سعود شکل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے خلاف 227 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کا سہارا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 119 رنز بنے، 349 رنز کے اسکور پر محمد رضوان 59 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

بارش کے سبب کھیل کافی دیر رکا رہا، کھیل دوبارہ شروع ہوا تو 353 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آنے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی نے 13، نعمان علی نے 2 اور حسن علی نے 6 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے اسپنر مہدی حسن نے 102 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔