LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

ٹیلر سوئفٹ کی شادی سے جمع کیا گیا کچرا ہاتھوں ہاتھ فروخت

Web Desk

11 July 2026

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل (NFL) اسٹار ٹریوس کیلسی کی نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی ہائی پروفائل شادی کے بعد ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک امریکی فنکار نے تقریب کے باہر سڑک سے جمع کیے گئے کچرے کو منفرد آرٹ ورک میں تبدیل کر دیا جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نیویارک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جسٹن گگنیک نے باقاعدہ ٹکسیڈو (Tuxedo) پہن کر شادی کی تقریب کے بعد اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں سے کچرا جمع کیا اور اسے شفاف، ہوا بند ایکریلک کیوبز (Acrylic Cubes) میں سجا کر آرٹ پیسز کی شکل دی۔ اس کچرے میں سگریٹ کے ٹکڑے، بوتل کے ڈھکن، پلاسٹک کے چمچ، ایک بائیں کان کا گمشدہ ایئر پوڈ، رنگ پاپ اور ایک اوولیشن ٹیسٹ کٹ جیسی چیزیں شامل تھیں۔ جسٹن گگنیک نے “پاکٹ گاربیج: ناٹ انوائٹڈ ایڈیشن” کے نام سے ان چھوٹے کیوبز کو 25 ڈالر (تقریباً 7 ہزار پاکستانی روپے) اور بڑے کیوبز کو 100 ڈالر میں اپنی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا، جو محض 24 گھنٹوں کے اندر ہی مکمل فروخت ہو گئے۔ فنکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تمام چیزیں سیکیورٹی حدود سے باہر سڑک سے جمع کی تھیں تاکہ وہ اس تاریخی دن کی ایک یادگار کو محفوظ کر سکیں، اور ٹیلر سوئفٹ کے جنونی مداحوں (Swifties) نے اس منفرد یادگار کو خریدنے میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی۔