ہارن بجا کر سوئے ہوئے ریچھ کی نیند خراب کرنا جُرم قرار ریچھ کو جگانے پر کشتی چلانے والے پر 13 لاکھ روپے جرمانہ عائد
Web Desk
22 August 2026
ناروے کے شمالی خطے سوالبارد (Svalbard) میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کشتی چلانے والے شخص پر سوتے ہوئے قطبی ریچھ (Polar Bear) کو جگانے پر 5,255 امریکی ڈالر (تقریباً 13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا سنگین جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کشتی پر موجود افراد نے ساحل پر ایک ریچھ کو آرام کرتے دیکھا جس کے بعد کشتی کے فوگ ہارن (Foghorn) کا استعمال کیا گیا، جس کی تیز آواز سے ریچھ گھبرا کر بیدار ہوا اور وہاں سے بھاگ گیا۔
مقامی گورنر آفس نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’ناقابلِ برداشت‘ قرار دیا اور کہا کہ بے مقصد کسی قطبی ریچھ کا پیچھا کرنا، اس کی نیند یا سکون میں خلل ڈالنا اور اسے چھیڑنا مقامي قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔ ہارن بجانے والے فرد نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کی رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026
پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم
22 August 2026
ٹرین کے بیت الخلا میں بہہ جانے والی قیمتی انگوٹھی خاتون کو واپس مل گئی
22 August 2026
نالی کی صفائی کے دوران مزدوروں کو قیمتی خزانہ مل گیا
21 August 2026
نیدرلینڈز: خاتون کے بیڈروم کی الماری سے سانپ برآمد
21 August 2026
یو اے ای: خاتون نے ایک اسٹکی نوٹ پر 150 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا
20 August 2026
آوارہ کتوں سے پریشان شہری خود ’کتا‘ بن کر احتجاج کرنے پہنچ گیا
19 August 2026