LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ ، جنوبی کوریا نے دفاعی تیاری بڑھا دی

Web Desk

6 August 2026

شمالی کوریا نے ایک بار پھر جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر (بحرِ جاپان) کی جانب مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کی جانب سے اس لانچ کی تصدیق کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس کے پیشِ نظر جنوبی کوریا کی فوج نے اپنی نگرانی اور دفاعی تیاریوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تجربہ پیانگ یانگ کی جانب سے رواں سال کیے گئے مختلف ہتھیاروں اور راکٹ سسٹمز کی سیریز کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل جون کے آخر میں شمالی کوریا نے ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم اور ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تازہ ترین عسکری اقدام جنوبی کوریا اور امریکہ کی متوقع مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب اور جاپان کی بڑھتی ہوئی دفاعی سرگرمیوں پر پیانگ یانگ کے ردِعمل کا حصہ ہو سکتا ہے۔