LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں، نمرہ شاہد نے بتا دیا

Web Desk

25 June 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری، صفِ اول کے اداکاروں اور پاکستانی ڈراموں میں مردانہ کرداروں کی پیشکش کے حوالے سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ گفتگو جب میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ “ڈراموں میں عام طور پر دکھائے جانے والے جارحانہ اور غصیلا (Aggressive) مزاج لڑکے خواتین کو کیوں متوجہ کرتے ہیں؟” تو نمرہ شاہد نے اس سوچ کو رد کرتے ہوئے ایک مختلف زاویہ پیش کیا۔

نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ حقیقت میں خواتین کو حقیقی زندگی کے جارحانہ مرد نہیں، بلکہ سکرین پر نظر آنے والے بلال عباس خان اور دانش تیمور جیسے دلکش اداکار اور ان کے نبھائے گئے منفرد کردار متوجہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس کی نفسیاتی اور تکنیکی وجوہات بتاتے ہوئے درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی: پاکستان میں ڈراموں کے دوران مردانہ کرداروں کو بہت زیادہ گلیمرائز کیا جاتا ہے۔ جب ایک خوبصورت لڑکے کو اسکرین پر لایا جاتا ہے، تو کیمرہ اس کی بڑی آنکھوں، تاثرات اور لباس کو خاص لائٹنگ کے ساتھ نمایاں کرتا ہے۔جب ایسے کرداروں کی انٹری ہوتی ہے اور پسِ منظر میں زبردست رومانوی موسیقی چلائی جاتی ہے، تو لڑکیاں اس سحر سے فوراً متاثر ہو جاتی ہیں۔ سکرین پر جب یہ دکھایا جاتا ہے کہ ایک خوبصورت اور امیر لڑکا ہیروئن کی محبت میں دیوانہ ہے اور اسے بے پناہ اہمیت دے رہا ہے، تو دیکھنے والی شائقین خواتین اسے ہی اپنا “مثالی مرد” (Ideal Man) تصور کرنے لگتی ہیں۔

اداکارہ نے انڈسٹری کے معروف ہیروز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دانش تیمور اور بلال عباس جب بھی اسکرین پر آتے ہیں، لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاکستانی ناظرین ابھی روایتی ڈراموں سے خوش ہیں اور شاید وہ ابھی بین الاقوامی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز (جیسے نیٹ فلکس) طرز کے بالکل حقیقت پسندانہ مواد کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہیں۔

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی اپنی پرانی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا”میں کئی مرتبہ مختلف انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکی ہوں کہ میں دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش مند ہوں، کیونکہ وہ بطور اداکار مجھے بہت پسند ہیں اور عوام میں ان کی مقبولیت بے پناہ ہے۔ مجھے دانش اور بلال عباس دونوں کا کام بے حد متاثر کرتا ہے۔”