شوہر موٹر سائیکل پارک کرتا رہ گیا، دلہن دوسرے شخص کے ساتھ روانہ
Web Desk
9 October 2026
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے چڑیا گھر میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نئی نویلی دلہن مبینہ طور پر اپنے شوہر کو داخلی دروازے پر چھوڑ کر کسی دوسرے شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ نوجوان اپنی 18 سالہ اہلیہ کو لے کر چڑیا گھر پہنچا تھا، جہاں وہ بیوی کو گیٹ پر چھوڑ کر موٹر سائیکل پارک کرنے گیا، لیکن واپس آنے پر بیوی غائب تھی۔ متاثرہ شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ایک شخص پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی بیوی کو بہلا پھسلا کر لے گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026