LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: سعودی فوجی اتحاد جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سکولوں، کالجوں میں تعلیم دی جائے: ایاز صادق کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت

جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل

Web Desk

29 November 2026

چھ سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سندھ حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ای او میر فضل محمد اور سابق ڈپٹی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن آغا الطاف کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جبکہ مبینہ طور پر جعلی بھرتی ہونے والے چھ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے دوران دونوں معطل افسران کے ہیڈکوارٹرز مقرر کر دیے گئے ہیں، تاہم انہیں قواعد کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز بدستور ملتے رہیں گے۔