این ڈی ایم اے کی 4فروری تک موسمی صورتحال کے حوالےسے ایڈوائزری جاری
Web Desk
30 January 2026
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جینسیز آپریشن سینٹر نے 31 جنوری سے4 فروری کے دوران متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جا ری کر دی۔جس کے مطابق پنجاب میں سرد اور خشک موسم متوقع جبکہ مری، گلیات اور پوٹھوہار میں 3 فروری تک ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی و وسطی پہاڑی علاقوں میں یکم فروری تک ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے جبکہ بالائی و شمالی اضلاع میں 3 فروری تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق سندھ میں سرد اور خشک موسم کے باعث دھند کا امکان ہے ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 فروری تک موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہےجبکہ بالائی علاقوں میں 4فروری تک وقفے وقفے سے برفباری اور سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026