جنسی ہراسانی کی شکایات، بھارتی ہاکی امپائر کو ایشین گیمز سے واپس بھیج دیا گیا
Web Desk
3 October 2026
ایشین گیمز کے دوران بھارتی ہاکی امپائر اور ٹیکنیکل آفیشل گرندر سنگھ سنگھا کو مبینہ جنسی ہراسانی کی شدید شکایات کے بعد جاپان کے شہر ناگویا سے واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ناگویا میں قیام کے دوران گرندر سنگھ پر ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہاکی عہدیدار اور ہوٹل کے عملے کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ہاکی انڈیا کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ملائیشین خاتون آفیشل کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرائے جانے کے بعد انہیں دو روز قبل ہی ٹورنامنٹ سے بلا کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن (AHF) سے حتمی تفصیلی رپورٹ موصول ہوتے ہی قصوروار پائے جانے پر ان کے خلاف سخت ترین قانونی و نظم و ضبط کی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گرندر سنگھ پر اس سے قبل 2025ء میں بھی رانچی میں ہاکی انڈیا لیگ کے دوران ایک خاتون امپائر کو ہراساں کرنے کا الزام لگا تھا، تاہم تب عدم ثبوت پر انہیں بری کر دیا گیا تھا
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026