رضوان کے عدم تعاون کی وجہ سے تحقیقات میں تاخیر ہو رہی ہے، این سی سی آئی اے ذرائع
Web Desk
28 September 2026
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ذرائع کے مطابق، قومی کرکٹر امام الحق نے اپنے موبائل فون کا فرانزک مکمل کروا دیا ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کی جانب سے عدم تعاون کے باعث کیس کی تحقیقات میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے موبائل فون فرانزک کے لیے محمد رضوان سے متعدد بار رابطہ کیا، تاہم وہ عدالت کے واضح احکامات کو نظرانداز کر رہے ہیں جن میں انہیں انکوائری میں مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ این سی سی آئی اے عدالتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے فی الوقت انتہائی محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ ایجنسی پیر کے روز 28 ستمبر کو سابق کپتان سے ایک بار پھر رابطہ قائم کرے گی، اور اگر محمد رضوان نے تفتیش کے عمل میں تعاون نہ کیا تو انہیں باضابطہ طور پر دوبارہ تحریری نوٹس جاری کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026