LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی صدر مملکت اور وزیراعظم کا بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور پی ٹی آئی دور میں خیبر پی کے دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا: غیرملکی صحافی

نیشنل انڈر 15 کپ 2025-26 کا آغاز 4 فروری سے، 18 ٹیمیں چار شہروں میں مدِ مقابل

Web Desk

3 February 2026

لاہور: نیشنل انڈر 15 کپ 2025-26 کا آغاز 4 فروری سے چار شہروں میں کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی مجموعی طور پر 18 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ایونٹ کے دوران کُل 49 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں 270 انڈر 15 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے کے میچز سیالکوٹ کے تین مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے، جبکہ گروپ بی کے مقابلے پشاور اور چارسدہ میں ہوں گے۔ گروپ سی کے میچز فیصل آباد کے تین گراؤنڈز پر شیڈول کیے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ایک ملین روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کیش پرائز دیا جائے گا۔

سی ایس ایس گراؤنڈ سیالکوٹ، شمع گراؤنڈ پشاور اور سعید اجمل اکیڈمی پشاور میں ہونے والے میچز ٹیپ میڈ پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے شائقین کو دکھائے جائیں گے۔