نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان وائٹس نے پاکستان بلوز کو 6 رنز سے شکست دے دی
Web Desk
14 August 2026
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل چیمپئنز کپ کے اہم میچ میں پاکستان وائٹس نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان بلوز کو 6 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں پاکستان بلوز نے ٹاس جیت کر پاکستان وائٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان وائٹس کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وائٹس کی جانب سے اوپننگ بیٹر شاہ زیب خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے جبکہ کپتان صائم ایوب 22 رنز بنا سکے۔ بلوز کی جانب سے محمد فائق نے 3 اور معاذ صداقت نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن علی، عاکف جاوید، عرفات منہاس اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان بلوز کی ٹیم 49.4 اوورز میں 239 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور یوں اسے 6 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوز کی طرف سے معاذ صداقت نے 59 اور محمد فائق نے 54 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں مگر اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ پاکستان وائٹس کی فتح میں تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر نے اہم ترین کردار ادا کیا جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہ نواز دھانی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ایونٹ کا چوتھا میچ پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026