LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

نیشنل چیمپئنز کپ کے تمام میچز میں شائقین کا داخلہ مفت رکھنے کا اعلان

Web Desk

9 August 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے تمام میچز کے لیے شائقینِ کرکٹ کا داخلہ مفت رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام ساتوں میچز ڈے نائٹ ہوں گے جو دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی، پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان، پاکستان وائٹس کی قیادت صائم ایوب اور پاکستان بلوز کی کپتانی صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ پی سی بی نے اس ایونٹ کے لیے 44 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز اور 13 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل چیمپئنز کپ کے ساتھ ہی پاکستان کے 2026-27 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، جسے 2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔