LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

نیشنل چیمپئنز کپ فائنل: ساحر علی بگا کی پرفارمنس، شائقین کا داخلہ مفت

Web Desk

17 August 2026

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کے روز کھیلے جانے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا اپنی شاندار موسیقی کی پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ شائقینِ کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے۔ فائنل مقابلے میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں پاکستان گولڈ کی قیادت ستارہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ پاکستان گرینز کی باگ ڈور آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اس اہم معرکے میں فخر زمان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، حیدر علی، سمیر منہاس، مہران ممتاز اور کامران غلام سمیت ملک کے نامور اور اسٹار کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ملتان کے کرکٹ شائقین کو ایک ہی میدان میں سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع ملے گا، اور فائنل کے اختتام پر ساحر علی بگا کی پرفارمنس اس اختتامی تقریب کو مزید یادگار بنا دے گی۔