LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

پاکستانی معمر شہری نے تیسرا ورلڈ ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کردیا

Web Desk

25 March 2026

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی 74 سالہ نسیم الدین نے پیرانہ سالی میں بھی ہمت اور طاقت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ (Guinness World Record) بنا لیا ہے۔ نسیم الدین نے اپنے ہاتھ میں ایک نازک انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز توڑنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا، جس سے انڈا بھی محفوظ رہا۔ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ 30 ٹائلز توڑنے کا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے اس نئے ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے اور اسے اپنی ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نسیم الدین اس سے قبل 163 اخروٹ توڑنے اور ایک ہاتھ سے سیب کچلنے کے عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

نسیم الدین نے اپنی اس شاندار کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ اس عمر میں بھی پاکستان کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نسیم الدین کا پورا خاندان ہی ریکارڈ ساز ہے، جس میں ان کا بیٹا، بہو، پوتا اور پوتی بھی مختلف عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ انہوں نے پیغام دیا کہ وطن سے محبت اور محنت انسان کو کسی بھی عمر میں کامیاب بنا سکتی ہے۔