LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی

وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا

Web Desk

12 May 2026

عالمی حدت (Global Warming) اور پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیشِ نظر سڈنی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو مستقبل میں ائیر کنڈیشنر (AC) کی ضرورت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا سے پینے کا پانی بھی فراہم کر سکے گی۔

ٹیکنالوجی اور موجد: سڈنی یونیورسٹی کی Chiara Neto اور منگ چاؤ نے اس جدید “نانو پینٹ” کو تیار کیا ہے اور 2022 میں اس مقصد کے لیے “ڈیو پوائنٹ اینوویشنز” نامی کمپنی کی بنیاد رکھی۔جہاں عام تجارتی سفید پینٹ سورج کی روشنی کا صرف 70 سے 80 فیصد حصہ واپس پلٹاتا ہے، وہیں یہ نانو پینٹ 96 فیصد روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پینٹ چھت کی سطح کو اردگرد کی فضا سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ٹھنڈا رکھتا ہے۔سڈنی میں 2023 کے دوران کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا کہ اس پینٹ کے استعمال سے عمارت کے اندرونی درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور اے سی کے استعمال میں 34 فیصد تک بچت ریکارڈ کی گئی۔اس پینٹ کی سب سے منفرد خوبی اس کا “واٹر ہارویسٹنگ” سسٹم ہے۔ یہ فضا میں موجود نمی کو جذب کر کے اسے مائع پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجرباتی مراحل کے دوران اس سسٹم نے روزانہ 74 لیٹر تک پانی جمع کر کے ماہرین کو حیران کر دیا۔ اگرچہ یہ مقدار عام سپلائی کا مکمل متبادل نہیں، لیکن پانی کی قلت والے علاقوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہو سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس وقت مختلف کلینیکل ٹرائلز اور آزمائشی مراحل جاری ہیں، جس کے بعد اسے بہت جلد کمرشل بنیادوں پر عام صارفین کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف بجلی کے بھاری بلوں میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔