LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت بحالی کی درخواست

Web Desk

3 February 2026

اسلام آباد:سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید نے ایف آئی اے کے زیرِ التواء فراڈ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل کے 24 جنوری کے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

نجف حمید کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ان کی قبل از گرفتاری ضمانت بحال کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجف حمید ایک قانون پسند شہری ہیں اور انہیں بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جا رہا ہے، لہٰذا ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں اسٹیٹ، ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے، اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور نجف حمید کو عدالتی ضمانت بحال کی جائے۔