LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

یوٹیوب پر 140 برس طویل ویڈیو کا معمہ، چونکا دینے والی حقیقت سامنے آگئی

Web Desk

14 January 2026

کبھی سوچا ہے کہ یوٹیوب پر ایسی ویڈیو نظر آئے جسے مکمل دیکھنے کے لیے ایک نہیں بلکہ کئی نسلوں کی ضرورت پڑجائے؟حال ہی میں یوٹیوب پر سامنے آنے والی ایک عجیب و غریب ویڈیو نے کچھ ایسا ہی منظر پیدا کردیا ہے، جس نے دنیا بھر کے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا۔

یہ ویڈیو یوٹیوب کے ایک چینل @shinywr سے اپ لوڈ کی گئی، جس کا دورانیہ پلیٹ فارم پر 1,234,567 گھنٹے 30 منٹ دکھایا گیا، یعنی تقریباً 140 سال۔

اس غیر معمولی مدت نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا، کیونکہ اگر کوئی شخص آج یہ ویڈیو دیکھنا شروع کرے تو وہ اسے سال 2166 سے پہلے مکمل نہیں کرسکے گا۔ یہی انوکھا ہندسہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی سب سے بڑی وجہ بن گیا۔

یونیلیڈ ٹیک کی رپورٹ کے مطابق، حیران کن بات یہ ہے کہ ویڈیو کے اندر بظاہر کچھ بھی موجود نہیں۔ نہ کوئی تصویر، نہ آواز اور نہ ہی کوئی کہانی۔ صرف ایک سیاہ اسکرین اور سوالیہ نشان کا آئیکن اس ویڈیو کی پہچان ہے۔

جب صارفین چینل کے ہوم پیج پر اس ویڈیو کو دیکھتے ہیں تو دورانیہ تقریباً 140 سال دکھائی دیتا ہے، اور دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ وقت آہستہ آہستہ بڑھتا ہوا بھی محسوس ہوتا ہے، جیسے یوٹیوب کا نظام خود اس عدد کو آگے بڑھا رہا ہو۔ اسی وجہ سے کئی افراد نے اسے یوٹیوب کی تاریخ کی سب سے طویل ویڈیو قرار دینا شروع کر دیا۔