منیبہ علی ایشین گیمز سے باہر، گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کریں گی
Web Desk
18 September 2026
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی اپنی والدہ کی اچانک علالت کے باعث ایشین گیمز 2026ء میں مزید شرکت سے محروم ہو گئی ہیں۔ منیبہ علی ایشیا کپ کے اختتام کے فوراً بعد دبئی سے پاکستان واپس روانہ ہو گئی تھیں، جبکہ قومی ٹیم کا بقیہ 14 رکنی اسکواڈ ایونٹ کے لیے جاپان پہنچ چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، ایونٹ کے مختصر شیڈول اور ناک آؤٹ مرحلے کے 22 ستمبر تک مکمل ہونے کے پیشِ نظر منیبہ علی کے بدل کے طور پر کسی دوسری کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
منیبہ علی کی عدم موجودگی میں اب گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کے اہم فرائض سرانجام دیں گی، جنہوں نے تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ میں بھی وکٹ کیپنگ کی تھی اور اننگز کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ گُل فیروزہ ایشیا کپ کے دوران نمبر 3 پر بیٹنگ کرتی رہی ہیں جبکہ اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ میں وہ منیبہ علی کے ساتھ اوپننگ کی ذمہ داری بھی نبھا چکی ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے پہلے روز بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف 92 رنز کا ہدف 11 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندیں قبل حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026