LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی

Web Desk

23 April 2026

حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر محمد علی نے ٹیم کی حالیہ کامیابیوں اور بدلتے ہوئے مومینٹم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے اور ہر میچ ‘ون مین شو’ نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ٹیم کمبی نیشن نہ بننے کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھی، تاہم کراچی آنے کے بعد ٹیم نے بہترین توازن حاصل کر لیا ہے جس سے پلے آف میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

محمد علی نے ٹیم کے اسٹریٹجک پلان پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں جارح مزاج بیٹرز کی موجودگی کے باعث مارنس لبوشین ‘اینکر’ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ صائم ایوب کو فارم میں واپسی کے لیے صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میچ وننگ پرفارمنس پر عثمان کی تعریف کی اور وکٹ کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ آج کی پچ پر 110 سے 115 کلومیٹر کی رفتار والی گیندیں زیادہ موثر ثابت ہوئیں۔

فاسٹ بولر نے ڈریسنگ روم کے ماحول کو مثبت قرار دیتے ہوئے کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلین میکسویل جیسے عالمی معیار کے کھلاڑی کی موجودگی سے جونیئرز کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ محمد علی نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی بیٹر کے نام سے مرعوب ہوئے بغیر اپنے پلان کے مطابق بولنگ کرتے ہیں اور ان کے لیے ہر وکٹ برابر اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کے خلاف جیت میں آخری چار اوورز کا درست استعمال کلیدی ثابت ہوا۔