چھوٹی بچی کے ہاتھ میں موبائل فون خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل
Web Desk
13 March 2026
چین میں پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے نے اسمارٹ فون صارفین، بالخصوص والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں چارجنگ کے دوران استعمال کیا جانے والا موبائل فون ایک کم عمر بچی کے ہاتھ میں دھماکے سے پھٹ گیا۔ گھر کے سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی فون کو چہرے کے قریب رکھ کر استعمال کر رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔
خوش قسمتی سے بچی اس حادثے میں کسی بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی، تاہم دھماکے کی شدت سے وہ صوفے سے نیچے جا گری۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فونز میں ایسے واقعات عام طور پر اوور ہیٹنگ (زیادہ گرم ہونا)، غیر معیاری بیٹریاں، یا چارجنگ کے دوران ہائی وولٹیج کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ ماہرین نے تاکید کی ہے کہ فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس دوران بیٹری پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026