LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے

Web Desk

13 August 2026

آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کھیل کی تاریخ کے کامیاب ترین بائیں ہاتھ کے (Left-arm) باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ڈارون میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے سری لنکا کے سابق اسپنر رنگانا ہیراتھ کی 433 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے اوپنر شادمان اسلام کو آؤٹ کر کے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 434ویں وکٹ حاصل کی اور یہ تاریخی سنگِ میل اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں اب مچل اسٹارک 434 وکٹوں کے ساتھ پہلے، رنگانا ہیراتھ 433 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔