امریکا: ایک غلط ’کلک‘ نے خاتون کی قسمت بدل دی
Web Desk
3 April 2026
اوک لینڈ کاؤنٹی، مشیگن: امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والی ایک 57 سالہ خاتون، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اپنی زندگی کی سب سے خوشگوار حیرت کا شکار ہوئیں۔ خاتون مشیگن لاٹری کی ویب سائٹ پر اپنے مخصوص نمبروں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ خرید رہی تھیں کہ اچانک ان سے ایک تکنیکی غلطی سرزد ہو گئی۔
خاتون کے مطابق وہ نمبر “47” منتخب کرنا چاہتی تھیں، لیکن غلطی سے ان کا کلک “39” پر ہو گیا۔ عام طور پر لوگ ایسی غلطی پر ٹکٹ منسوخ کر دیتے ہیں، لیکن انہوں نے اپنی والدہ کی اس نصیحت کو یاد کیا کہ “دنیا میں اتفاقات جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی” اور اسی غلط نمبر والے ٹکٹ کو رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب رات کو انہیں ایک غیر معمولی ای میل موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کے منتخب کردہ پانچوں نمبر (08-10-11-22-39) میچ کر گئے ہیں اور وہ 2 لاکھ 51 ہزار 738 ڈالر کا جیک پاٹ جیت چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026