LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

امریکا: برسوں بعد خاتون پر قسمت مہربان، لاکھوں کا انعام جیت لیا

Web Desk

7 April 2026

امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والی ایک 65 سالہ خاتون کی مسلسل محنت اور امید رنگ لے آئی، جنہوں نے دہائیوں تک ہر ہفتے باقاعدگی سے لاٹری کھیلنے کے بعد بالآخر 11 لاکھ ڈالر (تقریباً 30 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔ بے کاؤنٹی کی رہائشی اس خاتون نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ جب سے ‘لوٹو 47’ (Lotto 47) کا آغاز ہوا ہے، انہوں نے آج تک ایک بھی قرعہ اندازی مس نہیں کی اور وہ ہر بدھ اور ہفتے کو اپنی قسمت آزماتی رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کو اپنی جیت کا علم ایک پڑوسی کے پیغام سے ہوا، جس نے بتایا کہ جس دکان سے انہوں نے 21 مارچ کا ٹکٹ خریدا تھا، وہاں سے جیک پاٹ نکلا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں شروع میں یقین نہیں آیا کہ وہ خوش نصیب خود ہو سکتی ہیں، لیکن جب انہوں نے اپنے نمبرز (04-18-20-26-27-31) چیک کیے تو وہ کروڑ پتی بن چکی تھیں۔ دہائیوں پر محیط اس صبر اور تسلسل نے انہیں بڑھاپے میں ایک بڑی مالی خوشحالی سے ہمکنار کر دیا ہے، جسے وہ اپنی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ قرار دے رہی ہیں۔