مائیکل سمتھ 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
Web Desk
4 August 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر 46 سالہ مائیکل سمتھ کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ معاہدے کے تحت مائیکل سمتھ آئندہ دو سالوں کے لیے ریڈ بال (ٹیسٹ) اور وائٹ بال (ون ڈے و ٹی 20) دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ماہ 19 اگست سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
مائیکل سمتھ بہترین کوچنگ صلاحیتوں اور وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ وہ لیول فور (Level 4) کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور اس سے قبل آسٹریلین ڈومیسٹک ٹیم کرکٹ تسمانیہ، بگ بیش لیگ کی فرنچائز ہوبارٹ ہریکینز اور پاکستان سپر لیگ (HBL PSL) کی تین مختلف فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران انہوں نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی 20 فارمیٹس میں مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز بنائے، جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کو امید ہے کہ ان کے تجربے سے قومی بلے بازوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026