LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا

امریکا: 55 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ

Web Desk

11 April 2026

امریکہ کی ایک خاتون ایتھلیٹ نے ہمت اور انوکھے پن کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے 55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن مکمل کر لی اور اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا۔ امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی میریڈتھ اسمتھ نے گزشتہ سال 30 مارچ کو ‘فورٹ اسمتھ ہاف میراتھن’ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جس کی اب عالمی ادارے کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ میریڈتھ نے خواتین کی کیٹگری میں سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہن کر دوڑنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ فاصلہ محض 3 گھنٹے اور 30 منٹ میں طے کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے میریڈتھ اسمتھ نے اس کامیابی کو اپنے لیے انتہائی جذباتی اور خاص قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا سفر 2013 میں وزن کم کرنے کے ارادے سے شروع ہوا تھا اور اس وقت انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن عالمی ریکارڈ ہولڈر بن جائیں گی۔ 55 ٹی شرٹس کے اضافی وزن اور گرمی کے باوجود میراتھن مکمل کرنا ان کے عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سوشل میڈیا پر اس انوکھے ریکارڈ کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اسے فٹنس کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑی ترغیب قرار دیا جا رہا ہے۔