LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

ذہنی مریض مینٹل ہسپتال بلڈ بینک کی ایمبولینس لے اُڑا

Web Desk

26 March 2026

لاہور: لاہور کے مینٹل ہسپتال میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اس وقت سامنے آئی جب ہسپتال میں زیرِ علاج ایک ذہنی مریض صبح 5 بجے بلڈ بینک کی ایمبولینس لے کر فرار ہو گیا اور شاہدرہ ہسپتال جا پہنچا۔ ذرائع کے مطابق جب ہسپتال کا عملہ سو رہا تھا، مریض نے دفتر سے گاڑی کی چابی اٹھائی اور خاموشی سے ایمبولینس نکال کر سڑکوں پر نکل گیا۔

مریض جب ایمبولینس چلا کر شاہدرہ ہسپتال پہنچا تو وہاں موجود عملے سے مطالبہ کیا کہ “میرا خون لے لو”۔ عملے کے استفسار پر کہ وہ یہاں کیسے پہنچا، مریض نے برجستہ جواب دیا کہ “میں خود گاڑی چلا کر آیا ہوں”۔ اس انکشاف پر ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ ایک ذہنی مریض کا مصروف شاہراہوں پر ایمبولینس چلانا سینکڑوں شہریوں کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مریض 2022 سے ہسپتال میں داخل ہے۔ واقعے کے بعد مینٹل ہسپتال کی انتظامیہ نے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) نے سارا ملبہ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی پر ڈالتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ ایمبولینس ان کی تھی جسے گیٹ پر نہیں روکا جاتا۔