مصر کے مشہور ہرم میں خفیہ راستے کا انکشاف
Web Desk
17 November 2025
قاہرہ: ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے مشہور اہرام میں سے ایک، مینکور ہرم، میں داخلے کا ایک خفیہ راستہ دریافت کیا ہے۔
گِزا میں موجود تین مرکزی اہرام میں سب سے چھوٹے ہرم، مینکور ہرم، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے تقریباً 4550 برس قبل مینکور فرعون کے لیے بنایا گیا تھا۔
سائنس دانوں کا طویل عرصے سے ماننا تھا کہ اس ہرم میں ممکنہ طور پر کوئی اضافی راستہ موجود ہو سکتا ہے، اور اب محققین کی ایک ٹیم نے ایسا ثبوت حاصل کیا ہے جو اس قیاس کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے ہائی ٹیک ریڈار اور الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے ہرم کے مشرقی پہلو میں حیران کن اشارے دریافت کیے ہیں، جن میں دو خالی جگہیں سامنے آئیں۔ ان جگہوں میں چار میٹر بلند اور چھ میٹر چوڑے زبردست پالش شدہ پتھر پائے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے پالش شدہ پتھر ہرم کے شمالی جانب مرکزی داخلے پر بھی ملتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ممکنہ خفیہ راستہ ہرم کے اندرونی ڈھانچے کا حصہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: 53 برس بعد بوتل میں بند پیغام مل گیا
28 July 2026
امریکی شہری کو سائیکل چلانے کے دوران مشعل جگلنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
28 July 2026
سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے 9500 پنجابی فوجیوں کو جنگی شہداء کا درجہ مل گیا
27 July 2026
مقدمے سے بچنے کیلئے چینی شہری نے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچا دیا
27 July 2026
جاپان: اداکار کے چہرے والی لیٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی
27 July 2026
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی نے دھاوا بول دیا، پھر کیا ہوا . . .!
27 July 2026
کیلیفورنیا کے آسمان پر بادلوں کے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا
26 July 2026
جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان
26 July 2026