خواتین کے مقابلے میں مردوں میں دوگنا زیادہ تعداد میں پلاسٹک سرجری کرانے کا انکشاف
Web Desk
29 January 2026
عام خیال کے برعکس مردوں میں پلاسٹک سرجری یا کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کروانے کا رجحان خواتین کے مقابلے میں دوگنا زیادہ بڑھ گیا ہے۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2024 کے دوران مردوں میں پلاسٹک سرجری کروانے کی شرح میں 95 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نان سرجیکل کاسمیٹک ٹریٹمنٹ جیسے انجیکشنز، لیزر تھراپی وغیرہ میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خواتین میں اسی عرصے میں پلاسٹک سرجری اور دیگر ٹریٹمنٹس کی شرح میں بالترتیب 59 فیصد اور 55 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ رجحان خاص طور پر جوان مردوں، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا میں زیادہ نمایاں ہے، جہاں سماجی رویوں میں تبدیلی اور مردوں میں کاسمیٹک طریقہ کار اپنانے کا رجحان بڑھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب بھی 84 فیصد پلاسٹک سرجری یا نان سرجیکل ٹریٹمنٹس خواتین کرواتی ہیں جبکہ 16 فیصد مرد اس میں حصہ لیتے ہیں، مگر رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی
5 August 2026
18 سال کے نوجوان کا بڑا اعزاز، دنیا کا کم عمر ترین پروفیسر بن گیا
5 August 2026
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026