اے آئی کی مدد سے محض 20 ہزار سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کی کمپنی قائم کرنیوالے 2 بھائی
Web Desk
3 April 2026
لاس اینجلس: میتھیو گالاگر کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ بچپن کسمپرسی میں گزارنے اور گریجویشن مکمل نہ کرنے والے میتھیو نے 2024 میں ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے انہیں ارب پتی بنا دیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، میتھیو نے محض 20 ہزار ڈالرز اور اے آئی ٹولز (جیسے ChatGPT اور Growl) کی مدد سے اپنی ٹیلی ہیلتھ کمپنی Medvi کی بنیاد رکھی۔
اس کمپنی کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کوڈنگ سے لے کر اشتہارات کی تیاری اور صارفین کے مسائل حل کرنے تک تمام کام اے آئی ٹولز انجام دیتے ہیں۔ میتھیو کے ساتھ ان کی کمپنی میں صرف ان کے بھائی ایلیٹ کام کرتے ہیں۔ حیران کن طور پر اس کمپنی کی آمدنی (1.8 بلین ڈالرز) اتنی ہی ہے جتنی اس شعبے کی دوسری بڑی کمپنی ‘ہمز اینڈ ہرز’ (Hims & Hers) کی ہے، جہاں 2400 ملازمین کام کرتے ہیں۔ میتھیو اس کمپنی کے 100 فیصد مالک ہیں اور کوئی بورڈ آف ڈائریکٹرز ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026