LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان

اسرائیل کو ’’قدرت کی سزا‘‘، شہد کی مکھیوں کے بڑے جھنڈ کا حملہ

Web Desk

17 April 2026

اسرائیل کے جنوبی شہر نیتیووت سمیت مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے جھنڈوں کی اچانک آمد نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، ہزاروں مکھیوں کے جھنڈ نے بازاروں اور تجارتی مراکز کو گھیر لیا، جس کے باعث شہریوں نے خود کو گھروں اور دکانوں میں محصور کر لیا۔

حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر شہریوں کو کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایک غیر معمولی واقعے میں مکھیوں کے جھنڈ نے ایک فوجی طیارے کے انجن کے قریب جمع ہو کر اس کی اڑان میں بھی رکاوٹ ڈالی۔ سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین اسے مذہبی تناظر میں قدرتی انتباہ قرار دے رہے ہیں، وہیں ماہرینِ ماحولیات نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ ایک فطری موسمی عمل ہے جسے ‘سوارمنگ’ (Swarming) کہا جاتا ہے۔ اس عمل میں مکھیاں اپنی ملکہ کے ساتھ مل کر نئی بستی بسانے کے لیے نقل مکانی کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہار کے موسم اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے یہ عمل تیز ہو جاتا ہے، اور اگرچہ یہ منظر دیکھنے میں خوفناک لگتا ہے، لیکن مکھیاں اس حالت میں عام طور پر حملہ آور نہیں ہوتیں اور صرف عارضی قیام کرتی ہیں۔