شوہر کی پرانی گاڑی نے اہلیہ کی قسمت بدل دی
Web Desk
12 May 2026
امریکا کی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون کیلئے ان کے شوہر کی پرانی گاڑی خوش قسمتی لے آئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر ایک پرانی گاڑی کو گھر کے باہر کھڑا رکھتے تھے، جسے وہ ہمیشہ بدنما اور فضول سمجھتی تھیں اور کافی عرصے سے اپنے شوہر کو اسے ہٹانے کا کہہ رہی تھیں۔ایک دن اُن کی نظر گاڑی کی نمبر پلیٹ پر درج نمبروں پر پڑی، تو انہوں نے سوچا کیوں نہ یہی نمبر لاٹری میں آزما لیا جائے۔انہوں نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک انہی نمبروں کے ساتھ پِک 5 لاٹری کھیلی اور آخرکار قسمت نے ساتھ دے دیا، اور خاتون نے ٹکٹ کے ذریعے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ یہ رقم گھریلو بل ادا کرنے اور اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کیلئے استعمال کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026