LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے الیکٹروبس ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا

Web Desk

2 February 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے الیکٹروبس کے جدید آٹومیٹک واشنگ پلانٹ، ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی دوبارہ استعمال کرنے کے نظام، اور 160 کلوواٹ کے چارجنگ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ الیکٹروبس کے روٹس کی نگرانی بہتر بنائی جائے، چارجنگ سسٹم جلد شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے، اور مسافروں کے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے 1500 نئی بسوں کے لیے ٹائم لائن طلب کی اور گرین بس پراجیکٹ کے کاربن کریڈٹس کلیم کرنے کی ہدایت دی۔

سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد مسافر الیکٹروبس پر سفر کر چکے ہیں، جن میں خواتین، طلبہ، بزرگ اور خصوصی افراد شامل ہیں۔ ہر بس میں 6 کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ڈرائیور کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام، بچوں اور خواتین کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے، اور الیکٹروبس کے ذریعے صاف، محفوظ اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔