LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

بھارت: بے ہوش سانپ کو شخص نے سی پی آر دے کر بچا لیا

Web Desk

23 September 2026

بھارت کی ریاست گجرات میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں زہریلے کیمیکل والے پانی میں گر کر بے ہوش ہونے والے سانپ کو ایک شہری نے منہ سے سی پی آر (CPR) دے کر زندگی کی نئی رمق بخش دی۔ واقعے کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفیں اور نیچر لوورز شدید حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے صنعتی شہر واپی میں پیش آیا، جہاں ایک سانپ مبینہ طور پر کیمیکل ملے زہریلے پانی میں گرنے کے بعد دم گھٹنے سے شدید متاثر ہوا اور بے حس و حرکت ہو گیا۔ سانپ کی تڑپتی اور نیم مردہ حالت دیکھ کر وہاں موجود ایک شخص نے اسے مرنے کے لیے چھوڑنے کے بجائے فوری ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہری نے انتہائی مہارت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پانی سے باہر نکالا اور اس کی سانس بحال کرنے کے لیے اسے براہِ راست منہ سے مصنوعی سانس (Mouth-to-Mouth CPR) دینا شروع کی، جس کے نتیجے میں سانپ کی سانسیں بحال ہو گئیں اور وہ موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔