امریکا شہری نے ایک جیسے 50 ٹکٹوں پر 50 انعام جیت لیے
Web Desk
7 October 2026
امریکہ کی جنوبی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے ایک ہی نمبر کے 50 ٹکٹ خرید کر تمام ٹکٹوں پر انعام اپنے نام کر لیا۔ جنوبی کیرولائنا کے علاقے لوکَنٹری سے تعلق رکھنے والے اس خوش نصیب شخص نے 18 اگست کی شام ہونے والی ’پِک فور‘ قرعہ اندازی کے لیے مختلف کنوینینس اسٹورز سے 0-0-5-0 نمبروں کے 50 ایک جیسے ٹکٹ خریدے تھے۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے ان ہندسوں کے بارے میں اندرونی طور پر ایک اچھا احساس ہوا تھا جس کی وجہ سے اس نے اتنی بڑی تعداد میں ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ قرعہ اندازی میں اس کے تمام منتخب کردہ نمبر بالکل درست ثابت ہوئے اور ہر ٹکٹ پر اسے 5 ہزار ڈالر کا انعام ملا، جس کے بعد 50 ٹکٹوں سے ملنے والی انعامی رقم کا مجموعی تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر بن گیا۔ فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاتح کا کہنا تھا کہ اسے پورا یقین تھا کہ اس کی قسمت اس کا ساتھ دے گی۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026