اینڈریو فروجیا نے 55 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
Web Desk
9 March 2026
مالٹا کے معروف چاکلیٹیئر اینڈریو فروجیا نے طلبا کے ساتھ مل کر 55.27 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین تیار کی، جسے دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ مجسمہ قرار دیا گیا۔ اس منصوبے میں مالٹا کے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم سٹڈیز کے طلبا نے بھی حصہ لیا۔ چاکلیٹ سے تیار اس ٹرین میں ایک پرانا بھاپ سے چلنے والا انجن اور 22 بوگیاں شامل ہیں، جن میں ہر بوگی کا وزن تقریباً 160 کلوگرام تھا۔
ٹرین کو اٹلی کے شہر میلان میں ونٹر اولمپک گیمز سے قبل پیش کیا گیا۔ اینڈریو فروجیا اور ان کی ٹیم نے کئی ماہ کی محنت کے بعد تقریباً 5 ہزار چاکلیٹ کے ٹکڑوں سے یہ عظیم الشان مجسمہ مکمل کیا۔ فروجیا کے مطابق منصوبے میں ہر بوگی کے لیے تقریباً 180 پہیے استعمال ہوئے اور انہوں نے اس ریکارڈ کے ذریعے اپنے ادارے، ملک اور خاندان کے لیے یادگار قائم کی۔
متعلقہ عنوانات
66 ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت
13 September 2026
ساڑھے 4 ہزار سال قدیم عظیم اہرام مصر میں ریاضیاتی کوڈ پوشیدہ
13 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
12 September 2026
چین: ویڈیوز کیلئے بے تحاشا کھانا کھانے والی 24 سالہ انفلوئنسر اچانک چل بسی
12 September 2026
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
12 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026