کراچی میں پہلی ملیر کینٹ میراتھن کا انعقاد
Web Desk
17 February 2026
کراچی: رننگ کلب ملیر کینٹ پیسرز نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہلی بار ملیر کینٹ میراتھن کا انعقاد کیا۔ اتوار کو منعقد ہونے والے ایونٹ میں تین، پانچ اور دس کلومیٹر کی کیٹیگریز میں شاندار کارکردگیاں دیکھنے کو آئیں۔
دس کلومیٹر کی کیٹیگری میں احمد حسن نے 44 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، محبوب رحمان نے 45 منٹ، اور سعید منیر نے 46 منٹ میں ریس مکمل کی۔ خواتین میں دس کلومیٹر کی فاتح فاطمہ مظہر رہیں جنہوں نے 55 منٹ میں فاصلہ طے کیا، جبکہ شانزے احمد نے ایک گھنٹہ 8 منٹ اور مریم رید نے ایک گھنٹہ 9 منٹ میں ریس مکمل کی۔
پانچ کلومیٹر کی کیٹیگری میں فواز بٹ نے 19 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، عبدالحنان نے 20 منٹ اور ایم سی پی احسن طاہر نے 21 منٹ میں ریس مکمل کی۔ خواتین میں پانچ کلومیٹر کی فاتح حنا کامران رہیں جنہوں نے 32 منٹ میں فاصلہ طے کیا، جبکہ افرا سلیم نے 33 منٹ اور فاطمہ ہاشمی نے 34 منٹ میں ریس مکمل کی۔
ایونٹ میں 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جن میں 149 مرد اور 52 خواتین شامل تھیں۔ دس کلومیٹر کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 5،5 ہزار روپے انعام کے طور پر دیے گئے۔
ملیر کینٹ کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر حسنات احمد نے دوڑ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس میراتھن کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی اور کمیونٹی اسپورٹس کے فروغ کی طرف اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026